سعودی عرب میں منعقد کیے گئے اونٹوں کے سالانہ مقابلہ حسن سے 40 اونٹوں کو آرٹیفیشل خوبصورتی کے باعث مقابلے سے باہر کر دیا گیا۔
فیسٹول میں مدعو کیے جانے والے مہمانوں نے بتایا کہ اونٹوں کے مالکان نے ان کے چہرے کی جھریاں دور کرنے کے لیے بوٹوکس کے انجیکشن لگوائے ہیں، اس کے علاوہ اونٹوں کی دوسری سرجریز بھی کروائی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق اونٹوں کے چہروں پر فیس لفٹر کا بھی استعمال کیا گیا جس کے باعث مقابلے سے 40 سے زائد اونٹوں کو نااہل قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ اونٹوں کے مقابلہ حسن میں ان کی گردن، کوہان، سر اور قد کاٹھ وغیرہ دیکھا جاتا ہے اور سالانہ مقابلہ حسن جیتنے والے اونٹ کو 66 ملین ڈالرکا انعام دیا جاتا ہے۔