پاکستان میں‌کورونا وائرس سے 9 افراد جان کی بازی ہار گئے، 313 نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 812 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار 366 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 313 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 747، سندھ میں 4 لاکھ 77 ہزار 466، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 564، بلوچستان میں 33 ہزار 522، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 425، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 42 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 600 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں