جاز کے تحت ملکی تاریخ کا منفرد اور سب سے بڑا ڈرائیو ان کنسرٹ ہفتہ کو اسلام آباد میں ہوگا

اسلام آباد: جازکے تحت پاکستان کا پہلا اور منفرد ڈرائیو ان کنسرٹ ہفتہ کو اسلام آباد میں ہوگا،کنسرٹ میں ملک بھر کے معروف گلوکار، فنکار اور شوبز کے ستارے شرکت کریں گے جبکہ اس موقع پر سب سے زیادہ گاڑیاں جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ بنانے کی بھی کوشش کی جائے گی۔ عالمی ریکارڈ یقینی بنانے کے لیے جاز کے چیف کمرشل آفیسر نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کنسرٹ میں شرکت کرنے کی اپیل کردی۔

پاکستان میں انٹرنیٹ براڈ بینڈ سروس فراہمی کا سب بڑا اور نمبر ون 4Gآپریٹر جاز(Jazz) ایکٹیو میڈیا کے تعاون سے 11 دسمبر 2021 کو پارک ویو سٹی اسلام آباد میں پاکستان کا پہلا ڈرائیو ان کنسرٹ منعقد کروا رہا ہے۔یہ پاکستان کا ایک بڑا میوزیکل ایونٹ ہوگا کیونکہ جازاس ڈرائیو ان کنسرٹ میں سب سے زیادہ گاڑیوں کی شرکت کا GUINNESS WORLD RECORD قائم کرنا چاہتا ہے۔ اس کنسرٹ میں ملک کے معروف فنکار اورستارے شرکت کریں گے جن میں عاطف اسلم، علی عظمت اور بلال خان ودیگر شامل ہیں۔اس موقع پر ملکی تاریخ کی بڑی آتش بازیوں میں سے ایک آتش بازی کا شو بھی کرایا جائے گا۔

رنگا رنگ پرفارمنس،بہترین اسٹیج اور آتش بازی سے سامعین کومحظوظ کرنے کے علاوہ، جاز ڈرائیو ان کنسرٹ، اسلام آباد کے رہائشیوں کو ایک یادگار تقریب میں شرکت کا موقع بھی فراہم کرے گا۔ایونٹ کے ٹکٹ Bookitnow.pk کے ذریعے خریدے جا سکتے ہیں۔ کنسرٹ میں آنے والے شہری اگر موقع پر یا ٹکٹ فروخت کرنے کے لیے مختص کی گئی ویب سائٹس پر جاز کیش (JazzCash) کے ذریعے ادائیگی کرتے ہیں تو وہ کیش بیک آفرز سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

کنسرٹ میں شرکت کرنے والوں کو اپنی گاڑیاں منظم انداز میں پارک کرنے کے لیے جگہ فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنی گاڑیوں میں آرام اور حفاظت سے بیٹھ کر میوزک کنسرٹ سے لطف اندوز ہو سکیں۔ کھانے کے سٹال بھی لگائے جائیں گے جہاں پر کنسرٹ میں شرکت کرنے والے JazzCash QR کوڈ کے ذریعے ادائیگی کرنے پر25فیصد رعایت حاصل کر سکیں گے۔اس ایونٹ میں کورونا ایس او پیز کا خیال رکھا جائے گا۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے جاز کے چیف کمرشل آفیسر آصف عزیز کا کہنا تھا کہ،”جاز ڈرائیو ان سینما کی کامیابی سے متاثر ہوکر شروع کیاگیا جاز ڈرائیو ان کنسرٹ، پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا میوزک کنسرٹ ہو گا۔ یہ اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ جاز طرز زندگی کا ایک برانڈ بن چکاہے جو صارفین کوجدید دور کے مطابق تفریح کے نئے نئے مواقع فراہم کرتا ہے۔ میں فیملیز سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ آئیں اور کنسرٹ دیکھ کر اس سے لطف اندوز ہوں اور ہماے ساتھ تعاون کریں کیونکہ ہمارا مقصد GUINNESS WORLD RECORD بنانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں