پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انڈیکس میں مندی کا رجحان برقرار رہا، 100 انڈیکس میں 6.62 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروباری سرگرمیوں کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 44 ہزار 139 پوانئٹس پر موجود تھا لیکن سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کے رجحان نے مارکیٹ کو مندی کی لپیٹ میں لے لیا، ایک وقت میں ہنڈریڈ انڈیکس 200 سے زائد پوائنٹس کی کمی بھی دیکھی گئی۔
تاہم بعد میں مندی تیزی میں تبدیل ہوئی اور کاروباری کے اختتام پر 100 انڈیکس 6.62 پوائنٹس کی کمی کے بعد 43 ہزار 846 پر بند ہوا۔
آج کے دن 356 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 200 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 133 کمپنیوں کی حصص میں اضافہ ہوا، 23 کمپنیوں کی حصص کی کمپنیوں میں استحکام دیکھا گیا۔
دوسری جانب کے ایس ای 30 انڈیکس میں 6.62 پوائنٹس، کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 135.20 پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس میں 46.56 پوانٹس کی گراوٹ دیکھی گئی۔