اسلام آباد:قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس 12 اگست کو طلب کرلیا گیا۔ ام رباب کے لواحقین کے قتل معاملہ اجلاس کے ایجنڈے پرنہ رکھنے پرکمیٹی کے7 ارکان نے بلاول بھٹو کوخط لکھ دیا۔
خط لکھنے والے حکومتی ارکان نے چیئرمین کمیٹی کو معاملہ ایجنڈے پر لانے کی درخواست کی ہے۔ انسانی حقوق کے ایجنڈے پر تھر میں تشدد میں مارے جانے والے دودوبھیل اور نورمقدم کیس کامعاملہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فرحت اللہ بابر، افراسیاب خٹک کو قتل کی دھمکیوں کا معاملہ بھی ایجنڈے کاحصہ بنایا گیا ہے۔