پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس میں 572 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
شیئرز بازار کا 100 انڈیکس 572 پوائنٹس اضافے سے 43 ہزار 853 پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 44 ہزار 65 رہی۔
اسٹاک مارکیٹ میں آج تقریباً 23 کروڑ شیئرز کے سودے سوا 8 ارب روپے میں طے ہوئے۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 97 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 516 ارب روپے ہے۔