متحدہ عرب امارات نے سرکاری دفاتر میں اوقات کاراورہفتہ وار تعطیل تبدیل کردی ۔ نئے اوقات کار اور چھٹی کا اطلاق یکم جنوری 2022 سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سرکاری دفاتر میں اوقات کار اور ہفتہ وار چھٹی کا دن تبدیل کردیا گیا ہے ۔ حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یو اے ای میں سرکاری دفاتر میں پیر تا جمعرات صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے3 بجے تک کام ہوگا جب کہ جمعہ کو دن 12 بجے تک اوقات کار ہوں گے۔
اعلان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں اب ہفتہ وار تعطیل جمعہ ،ہفتے کی بجائے ہفتہ اور اتوار کو ہوگی۔
عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے ایسےافراد جو گھر سے کام کرنے کے اہل ہیں وہ جمعہ کو گھر سے ذمہ داریاں ادا کریں گے ۔