محمد عامر نے خود کو کراچی سے ریلیز کرنے کا بول دیا

فاسٹ باؤلر محمد عامر نے اپنی کیٹگری میں تبدیلی کے باعث کراچی کنگز کی طرف سے نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کی جانب سے پلیئر کیٹیگری میں تنزلی پر کراچی کنگز انتظامیہ سےخود کو ٹیم سے ریلیز کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

محمد عامر نے کہا ہے کہ اب مزید کراچی کنگز کے ساتھ نہیں کھیل سکتا۔ تین سال سے پرفارمنس دے رہا ہوں کس وجہ سے پلاٹینم سے ڈائمنڈ کیٹگری میں ڈالا گیا؟

واضح رہے کہ محمد عامر گزشتہ تین سال سے کراچی کنگز کا حصہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں