یورپی یونین نے پاکستان میں انسانی حقوق کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
یورپی یونین کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان میں حالیہ مذہبی انتہاپسندی اور عدم برداشت پر تشویش ہے۔
یورپی یونین نے اپنے بیان میں پاکستان میں آزادی اظہار اور آزادی صحافت پر لگائی گئی پابندیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ جبری گمشدگیاں، تشدد اور انصاف کے حصول میں رکاوٹیں ناقابلِ قبول ہیں۔
یورپی یونین نے سوال اٹھایا کہ حکومت پاکستان نے نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کیا اقدامات کیے؟