کوئنز لینڈ شہر میں ایک خاتون نے قرنطینہ ہوٹل کو آگ لگادی, متعلقہ خاتون اور ان کے 2 بچوں کو قرنطینہ ہوٹل میں ٹھہرایا گیا تھا جسے بعد میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تینوں کو دو ہفتوں کے لیے قرنطینہ میں رہنے کا حکم دیا گیا تھا۔
یہ واقعہ صبح کے وقت پیش آیا تھا جب شمال مشرقی شہر کیرنز میں واقع پیسیفک ہوٹل کی اوپری منزل کو خاتون نے آگ لگائی جسکے نتیجے میں 160 سے زائد قرنطینہ میں رہ رہے افراد کو باہر نکالنا پڑا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن عمارت کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
Residents of a Cairns hotel quarantine facility have been forced to evacuate this morning after a fire erupted.
No injuries were reported, however, a 31-year-old woman has been charged following initial investigations into the blaze. #9News
Full details: https://t.co/9UHNrzcWTR pic.twitter.com/ssOcZGcd1w
— 9News Queensland (@9NewsQueensland) November 28, 2021
آسٹریلین میڈیا کے مطابق 31 سالہ خاتون کسی دوسری ریاست سے کوئینز لینڈ میں آئی تھیں لیکن انہیں قرنطینہ میں معین مدت تک رہنے کا حکم دیا گیا تھا جس پر خاتون شدید نالاں تھیں۔
قرنطینہ میں کچھ دن گزارنے کے خاتون نے اپنے بستر کے نیچے آگ لگائی۔ جو دیکھتے دیکھتے بھڑک اٹھی۔ قیام کے دوران خاتون نے اپنے رویوں سے ملازمین کو پریشان بھی کررکھا تھا۔