پی آئی اے کا ہندویاتریوں کیلئےخصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز اندرون ملک، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک سے ہندو یاتریوں کیلئے خصوصی پروازیں فراہم کرے گا۔

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن اور پاکستان ہندو کونسل کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوگئے ہیں۔ یاداشت پر پی آئی اے کے سی ای او ائیر مارشل(ر) ارشد ملک اور پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلی ڈاکٹر رمیش کمار نے دستخط کئے۔

اس معاہدے کے تحت پی آئی اے اور پاکستان ہندو کونسل ملک میں مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے مل کام کریں گے۔ پی آئی اے اندرون ملک، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک سے ہندو یاتریوں کیلئے خصوصی پروازیں فراہم کرے گا۔

ڈاکٹر رمیش کمار نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے آپریٹ ہونے والی پرواز اور بیرون ملک سے آنے والے مہمان پاکستانی حکام اور عوام کی مہمان نوازی سے بہت متاثر ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ اس سلسلے کے تحت پی آئی اے اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر ایسی سہولیات فراہم کریں گے کہ پاکستان میں مذہبی سیاحت کو فروغ ملے۔

سی ای او پی آئی اے ائیرمارشل ارشد ملک نے کہا کہ پاکستان میں کئی مذاہب کی اہم اور مقدس عبادت گاہیں ہیں اور قومی ائیرلائن پاکستان کے مختلف شہروں میں ہندؤوں کے مذہبی مقاماتِ تک رسائی کے اقدامات میں تعاون کرے گی ۔

سی ای او پی آئی اے کا کہنا تھا کہ قومی ائیرلائن قائداعظم کے مشن پرمکمل عمل درآمد کرے گی اور تمام مذاہب کے ماننے والوں کو اپنے طیاروں پر بلا تفریق خوش آمدید کہتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں