ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 8 اموات، 431 نئے کیسز

کورونا وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 761 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 86 ہزار 453 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 431 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 379، سندھ میں 4 لاکھ 76 ہزار 494، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 254، بلوچستان میں 33 ہزار 491، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 413، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 848 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 574 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں