ٹوکیو: ٹوکیو اولمپکس کے دوران جیولن تھرو میں ارشد ندیم میڈل تو نہ جیت سکے تاہم پوری قوم کے دل جیت لیے۔
بھارت کے نیرج چوپڑا نے ٹوکیو اولمپکس جیولین تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ارشد ندیم آخری تھرو کرتے ہوئے کراس لائن سے ٹکرا گئے ۔ارشد ندیم نے ٹیبل پر پانچویں پوزیشن حاصل کی لیکن 29 سال بعد پاکستان کا گولڈ میڈل جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی تھرو 82.40 میٹر کی کی، دوسری تھرو کیلئے آئے تو وہ فاول کر گئے ، ارشد ندیم دوسری تھر و میں اوور سٹیپ کر گئے ۔ دوسری تھرو میں ہونے والے فاول کے باعث وہ 6 ویں پوزیشن سے 9 ویں پر چلے گئے تاہم کوالیفائنگ راونڈ کی تیسری تھرو میں ارشد ندیم نے کم بیک کیا اور پوری جان لگاتے ہوئے ڈنڈے کو 84.6 میٹر کی دوری پر پھینک کر ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر آ گئے ۔ چوتھی پوزیشن کے ساتھ انہوں نے پہلا مرحلہ مکمل کیا اور ٹاپ 8میں جگہ بناتے ہوئے فائنل مرحلے میں داخل ہوئے ۔
ٹاپ 8 میں شامل ہونے کے بعدفائنل مرحلے میں ارشد ندیم نے اپنی پہلی تھرو 82.91 میٹر کی جس کے بعد وہ ٹیبل پر چوتھی سے ترقی کرتے ہوئے دوسری پوزیشن پر آئے ۔فائنل مرحلے کی دوسری تھرو میں ارشد ندیم نے ڈنڈے کو 81.98 میٹر کی دوری پر پھینکا ۔ارشد ندیم نے فائنل مرحلے کی آخری اور تیسری تھرو میں اپنی بہترین کارکردگی نہیں دکھا سکے اور مقابلے سے باہر ہوگئے ، ارشد ندیم تیسری تھرو کرتے ہوئے کراس لائن سے ٹکرا گئے اور باری ضائع ہو گئی ۔
دوسری جانب پہلے اور دوسرے مرحلے میں بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا 87 میٹر سے زائد کی تھرو کرتے ہوئے پہلے نمبر پر آ گئے ، لیکن تیسری بار میں وہ ڈنڈے کو زیادہ دور نہیں پھینک سکے لیکن اس کے باوجود وہ بدستور پہلی پوزیشن پر برقرار رہے ۔ٹاپ 8 مرحلے میں بھارتی کھلاڑی نیرج لڑ کھرا گئے اور پہلی تھرو75 میٹر سے کچھ زائد لمبی ہی کرنے میں کامیاب ہوئے لیکن وہ فاﺅل کر گئے ۔ ٹاپ 8 مرحلے کی پہلی تھرو میں نیرج نے اوور سٹیپ کیا ۔نیرچ چوپڑا نے فائنل مرحلے کی دوسری تھر و بھی فاول کرتے ہوئے ضائع کر دی۔