کورونا وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 753 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 86 ہزار 22 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 391 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 310، سندھ میں 4 لاکھ 76 ہزار 233، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 194، بلوچستان میں 33 ہزار 491، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 413، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 811 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 570 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 21 لاکھ 18 ہزار 750 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 457 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 45 ہزار 155 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 895 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
Statistics 3 Dec 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 46,457
Positive Cases: 391
Positivity %: 0.84%
Deaths : 8
Patients on Critical Care: 895— NFRCC (@NFRCCofficial) December 3, 2021