مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 214 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13980 نمونوں کی جانچ کی گئی ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی بھی اموات رپورٹ نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ اموات کی مجموعی تعداد 7622 ہے ، آج مزید 2195 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 462657 ہوچکی ہے ، اب تک 6770528 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے ، اب تک 475160 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت6881 مریض زیر علاج ہیں ، 6676 گھروں میں،15آئسولیشن سینٹرز میں اور190مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ، 185 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ، 16 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے کے214 نئے کیسز میں سے 52 کا تعلق کراچی سے ہے ، ضلع جنوبی 30، ضلع شرقی 12، ضلع وسطی5،ملیر 4، کورنگی میں سے 1 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سجاول 22، شہید بے نظیر آباد 18، حیدرآباد 15،نوشہروفیروز 14، بدین، میرپورخاص، ٹھٹھہ اور دادو 12۔12،ٹنڈو الہیار 11، جامشورو 9،لاڑکانہ، تھرپارکر اور مٹیاری 6۔ 6،عمرکوٹ 5، خیرپور اور سکھر میں سے 1۔1 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں211365 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہیں ، اب تک24421531افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔