ملک بھر میں پھر سے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 720 افراد وائرس کا شکار ہوئے جبکہ 95 اموات رپورٹ ہوئیں ہیں۔
کورونا وائرس کے اعداد و شمار مرتب کرنے والی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں مزید 4 ہزار 720 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ مزید 95 افراد انتقال کر گئے۔
ملک میں 6 اگست کو مجموعی طور پر کووڈ-19 کے 57 ہزار 233 ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی تعداد 79 ہزار 837 ہوگئی ہے۔
پاکستان میں اب تک 10 لاکھ 63 ہزار 125 افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 23 ہزار 797 مریض انتقال کرچکے ہیں۔