ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

سلیکٹرز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 15 رکنی جبکہ ون ڈے سیریز کیلئے 17 کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے۔ عبداللہ شفیق بطور ٹریول ریزرو اسکواڈ کے ساتھ رہیں گے۔

ویسٹ انڈیز کیخلاف تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔

دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان شاداب خان، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان ، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

ون ڈے اسکواڈ
قومی ون ڈے اسکواڈ میں شامل 17 کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان ہوں گے۔

دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے لیے منصور رانا کو ٹیم منیجر اور ثقلین مشتاق کو عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ سپورٹ اسٹاف کے دیگر ارکان میں فیلڈنگ کوچ عبدالمجید اور شاہد اسلم بطور اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ شامل ہیں۔

فزیو تھراپسٹ کلف ڈیکن، اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ڈریکس سائمن اور ٹیم اینالسٹ طلحہ اعجاز بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ نجیب سومرو ٹیم ڈاکٹر اور احسن افتخار ناگی ٹیم کے میڈیا اینڈ ڈیجیٹل منیجر مقرر کیے گئے ہیں۔

کرنل ریٹائرڈ عمران سکیورٹی منیجر اور ملنگ علی مساجر ہوں گے۔

ٹیم کے حوالے سے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کافی متوازی ہے، اسکواڈ میں کھلاڑیوں کی تعداد کم کرنے کیلئے شعیب ملک، سرفراز احمد اور عماد وسیم کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

محمد وسیم نے بتایا کہ انجری کے بعد نان اسٹاپ کرکٹ کھیلنے والے حسن علی کو ان کی مشاورت سے آرام دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں