پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیضان شیخ اور ان کی اہلیہ و اداکارہ ماہم عامر کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
فیضان شیخ نے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سُنانے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے اپنے اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ہمراہ کچھ تصاویر شیئر کیں۔
اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہم نے ہمیشہ اپنے کام، کامیابیوں، مسائل اور تقریباً ہر چیز کو اپنے خاندان، دوستوں اور مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے اور اس پر تبادلہ خیال کیا ہے۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’یہاں ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ہم بہت جلد اپنی خوشی کے ساتھ مل جائیں گے یعنی ہماری فیملی بڑی ہونے والی ہے۔‘
فیضان شیخ نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’خوشخبری دینے سے خوشی میں اضافہ ہوتا ہے اور ہمیشہ کی طرح، ہم آپ کی غیر مشروط محبت، تعاون اور سب سے زیادہ آپ کی قیمتی اور ان گنت دعاؤں کے خواہاں ہیں جو ہمارے آنے والے خاندان کے نئے رکن کے لیے ہیں۔‘
اداکار نے مزید کہا کہ ’ہمارا ننھا مہمان بہت جلد آنے والا ہے۔‘