پاکستان شوبز انڈسٹری کے اردو اور پشتو فلموں کے ہدایت کار ممتاز علی خان دل کے عارضے سے لڑتے لڑتے آج دوپہر 12 بجے لاہور میں انتقال کر گئے۔
ممتاز علی خان گزشتہ کئی سال سے دل کے عاضے میں مبتلا تھے، کچھ روز سے ان کی طبیعت شدید ناساز تھی۔
ان کی نمازِ جنازہ لاہور میں آج بعد نمازِ عصر اقبال ٹاؤن میں ان کی رہائش گاہ کے قریب واقع مسجد میں ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔