پنجاب میں ڈینگی کے مزید 155 مریض رپورٹ

پنجاب میں ڈینگی کے مزید 155مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے لاہور سے ڈینگی کے 125نئے کیس سامنے آئے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق رواں سال پنجاب سے اب تک ڈینگی کے 25,436 مریض سامنے آچکے جبکہ لاہور سے ڈینگی کے 18,079 کیس سامنے آئے ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اب تک ڈینگی بخار کے باعث 146 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ گزشتہ روز لاہور میں ڈینگی بخار سے مزید ایک شہری چل انتقال ہوگیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے 640 مریض داخل ہیں اور لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے 470 مریض زیر علاج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں