پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایچ آئی وی ایڈز سے بچاؤ اور آگاہی کا عالمی دن آج یکم دسمبر کومنایا جارہاہے۔
ایڈز کا عالمی دن دنیا میں پہلی مرتبہ 1987ء میں منایا گیا پاکستان میں ایڈز پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ نشہ کرنے والے افراد کا سرنجوں کا غلط استعمال ہے خیال رہے کہ ایڈز کا مرض ایک وائرس کے ذریعے پھیلتا ہے، جو انسانی مدافعتی نظام کو تباہ کر دیتا ہے، ایسی حالت میں کوئی بھی بیماری انسانی جسم میں داخل ہوتی ہے تو مہلک صورت اختیار کر لیتی ہے اس جراثیم کو ایچ آئی وی کہتے ہیں اور یہ انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو ناکارہ بنانے والا وائرس بھی کہلاتا ہے.
ماہرین کے مطابق صرف احتیاط کے ذریعے ہی اس بیماری سے محفوظ رہا جا سکتا ہے تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ایچ آئی وی کا شکار ہونے کے چند دن بعد 85 فیصد لوگوں کو انفیکشن کی علامات ظاہر ہوتی ہیں جس کا بروقت علاج مرض کو جان لیوا ہونے سے بچا سکتا ہے۔
یاد رہے ایڈز خطرناک ہے اور احتیاط اس کو روکنے کا بہترین طریقہ ہے۔