حکومت کا کورونا سے بچاؤ کیلئے بوسٹر ویکسین لگانےکا فیصلہ

وفاقی حکومت نےکورونا وائرس سے بچاؤکے لیے بوسٹر ویکسین لگانےکا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق فی الحال 50 سال اور زائدعمرکے افراد کو بوسٹر ویکسین لگائی جائےگی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(ڈی ایچ او) اسلام آباد ڈاکٹرزعیم ضیاء کے مطابق اسلام آباد میں بوسٹر ویکسین کل سےلگائی جائےگی۔

ڈاکٹرزعیم ضیاء کا کہنا ہےکہ بوسٹر ویکسین، سائنوفارم، سائنو ویک اور فائزرکی لگائی جائےگی۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقا میں سامنے آنے والے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون نے دنیا بھر میں پھر ہلچل مچائی ہوئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب تک اومی کرون کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

گزشتہ روز این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے پریس کانفرنس میں اومی کرون کی پاکستان آمد روکنے کو ناممکن قرار دیا تھا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ وائرس کو روکنا ناممکن ہے لیکن اس سے نمٹنے کا ایک ہی حل ویکسینیشن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں