انٹر بنک میں‌ڈالر کی قیمت میں‌اتار چڑھاؤ جاری، آج ڈالر کتنا سستا ہوا؟

ہفتے کے دوسرے کاروباری روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

گزشتہ کاروباری روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 176روپے 20 پیسے تھی تاہم آج انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا دیکھا جارہا ہے، ڈالر کی قدر 48 پیسے کم ہوکر 175 روپے 72 پیسے پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 74 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں