کراچی: کورونا کی صورتحال کے حوالے سے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 42 مریض انتقال کرگئے، مجموعی تعداد 6168 ہوگئی ہے، جبکہ کورونا کے مزید 18223 نمونے ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں 2170 نئے کیسز سامنے آئے۔
وزیر اعلی سندھ نے کہا آج عالمی وبا کے مزید 3664 مریض صحتیاب ہوگئے،سندھ میں مجموعی طور پر کوویڈ کے 5116279 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔صوبے میں ابتک 396901 کیسز ہوچکے ہیں۔جس میں سے 344035 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔اسوقت 46698 مریض زیر علاج ہیں۔45156 مریض گھروں اور 41 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔
وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ مختلف اسپتالوں میں 1501 مریض زیرعلاج ہیں۔کورونا متاثرہ 1319 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔اسوقت کوویڈ-19 کے 96 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔صوبہ بھر کے 2170 کورونا کیسز میں 1539 نئے کیسز کا تعلق شہر کراچی سے ہے۔ کراچی شرقی میں 525 ، کراچی وسطی میں 313، جنوبی کراچی میں 246، کورنگی میں 170، ضلع غربی میں 144 اور ملیر میں 141 مزید کیسز ظاہر ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
دیگر اضلاع میں حیدرآباد میں 164، بدین میں 92، میرپورخاص میں 55، تھرپارکر میں 47، سانگھڑ میں 42، ٹھٹہ میں 35، نوابشاہ میں 33، جامشورو میں 31، نوشہروفیروز میں 31، مٹیاری میں 23، عمرکوٹ میں 17، ٹنڈوالہیار میں 15، سجاول میں 11، گھوٹکی میں 5، خیرپور میں 4، سکھر میں 4، لاڑکانہ او کشمور میں ایک ایک نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔