کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے زیر انتظام کراچی والوں کیلئے ڈرائیو اِن سنیما کا افتتاح کردیا گیا۔
ساحلی مقام، کھلی فضا، بڑے پردے پر فلم اورمزیدارکھانا، یہ سب کچھ کراچی والے انجوائے کررہے ہیں بیچ ویو پارک کے نزدیک قائم سن سیٹ سنیما میں۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے سن سیٹ سنیما کا افتتاح کیا اور بتایا کہ اوپن ائیر سنیما میں ایک گاڑی کا ٹکٹ ہزار روپے رکھا گیا ہے، سنیما میں شام ساڑھے 6 سے رات ایک بجے تک تین شو چلیں گے اور ہال میں بیک وقت ڈیڑھ سوگاڑیاں آسکتی ہیں۔
KMC’s #SunsetCinema right now. Felt nostalgic inaugurating the facility since it brought back memories of the old drive in cinema of #Karachi. Please come, enjoy the weather, watch movies & eat good food #KarachiWorks pic.twitter.com/0xZLTSQMGw
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) November 26, 2021
سن سیٹ سنیما کی افتتاحی تقریب میں شہری اپنی فیملیز کے ساتھ آئے اورفری ٹکٹ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بڑی اسکرین کو خوب انجوائے کیا۔
شہری فلم کے ساتھ ساتھ فوڈ کورٹ میں دستیاب ذائقے دار کھانوں سے بھی لطف اندوز ہوئے اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل میں اسلام آباد میں پاکستان کا پہلا ڈرائیو اِن سنیما کا افتتاح وزیر داخلہ شیخ رشید نے دسمبر 2020 میں کیا تھا۔