بنگلا دیش اور بھارت کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا اور چٹاگانگ سمیت دیگر شہروں میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔
امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق بنگلا دیش، بھارت اور میانمار کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی۔
بھارتی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پورے شمال مشرقی بھارت میں بھی محسوس کیے گئے، زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز شمال مشرقی بھارت سے 140 کلو میٹر دور تھا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔