پنجاب حکومت نے محرم الحرام میں 1249 علما کے صوبے میں داخلے پرپابندی عائد کردی۔
ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق محرم میں 9ہزار487 جلوس اور 37 ہزار 631 مجالس کی اجازت دی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ 2971 جلوس اور3694 مجالس حساس قرار دی گئی ہیں جبکہ 872 علما کی زبان بندی اور 1249 علما کی پنجاب میں داخلے پرپابندی عائد کی گئی ہے۔
ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ حساس علاقوں میں پولیس کا فلیگ مارچ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق متحدہ علما بورڈ تین گروپس میں صوبے بھر کا دورہ کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جلوس اورمجالس میں کورونا ایس اوپیزپرسختی سےعمل درآمد کرانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے میں 9اور 10محرم الحرام کو205 مقامات پرموبائل فون سروس بند رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔