کابل ایئرپورٹ کا انتظام سنبھالنے کے لیے امارات کا طالبان سے رابطہ

افغان دارالحکومت کابل کے ایئرپورٹ کا انتظام سنبھالنے کے لیے متحدہ عرب امارات نے طالبان سے رابطہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا سفارتی ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ معاملے پر بات چیت کے لیے اماراتی حکام نے حالیہ ہفتوں میں طالبان سے متعدد ملاقاتیں کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق یو اے ای افغانستان میں قطر کی سفارتی سرگرمی کا مقابلہ کرنے کا خواہاں ہے۔

یاد رہے کہ ترکی اور قطر بھی کابل ایئرپورٹ کا انتظام سنبھالنے کے خواہشمند ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں