سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ

کراچی:ملک بھر میں آج سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2500 روپے اور 2144 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کی کمی سے 1788 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2500 روپے اور 2144 روپے کا اضافہ ہواہے۔

10 گرام سونے کی قدر 2144 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 6 ہزار 396 روپے ہے۔ اس کے علاوہ 22 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 97530 روپے ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 9 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 788 ڈالر فی اونس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں