واٹس ایپ نےآڈیو پیغامات کی رفتار میں اضافے کے فیچر کومتعارف کرنے کی ٹیسٹنگ شروع کردی ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ نے نئے فیچرپر کام شروع کردیا ہے جس میں آڈیو میسج کی رفتار پلے ہوتے ہی بڑھادی جائے گی۔ یہ فیچر اس طرح ہی کام کرے گا جیسے وائس نوٹس کی رفتار ڈیڑھ گنا یا دگنی کرنے کا فیچر موجود ہے۔
واٹس ایپ کا آڈیو میسج وہ ہوتا ہے جو کسی نے فارورڈ کیا ہو یا کوئی اور آڈیو ہو جو میسج بیجھنے والے نے پیغام بھیجتے وقت خود ریکارڈ نہ کیا ہو۔
اس فیچر کو آئی او ایس ڈیوائسز پر ٹیسٹ کیا گیا ہے اور جلد اینڈرائڈ ڈیوائس پر بھی دستیاب ہوگا۔واٹس ایپ کے فیچرز پر نظر رکھنے والے گروپ وابیٹاانفوا نے بتایا ہے کہ فوری پیغامات بھیجنےوالےگروپ میٹا نے ایسے فیچر پر کام شروع کردیا ہے جس میں تمام آڈیو پیغامات کی رفتار بڑھائی جاسکے گی اور اس میں وائس نوٹ بھی شامل ہیں۔
تاہم یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ صارفین کے لیے یہ فیچرز کب متعارف کروادئیے جائیں گے کیوں کہ اس وقت یہ ٹیسٹنگ کے مراحل میں ہیں۔
واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے کہ جس میں ویڈیو کال کے دوران واٹس ایپ اسٹیٹس دیکھا جاسکتا ہے۔
ویبیٹاانفو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ میں یہ فیچر موجود ہے۔ یہ اپ ڈیٹ گوگل پلے بیٹا پروگرام میں دستیاب ہے۔ اس اپ ڈیٹ ورژن کو 2.21.24.6 کہا گیا ہے۔
واٹس ایپ کا نیا اپ ڈیٹ اینرائیڈ موبائل فونز پر کام کرسکتا ہے۔ کچھ صارفین کو یہ فیچر 2.21.24.3+ میں دستیاب ہے۔
اس سے قبل ڈیویلپرز کی ٹیم وا بیٹا انفو نے بتایا تھا کہ واٹس ایپ اپنی ایپلی کیشن پر کچھ اہم فیچرز پر کام کررہا ہے۔ واٹس ایپ کی جانب سے لاسٹ سین کے آپشن کو کچھ مخصوص کنٹیکٹس سے پوشیدہ رکھنے کا کام جاری ہے۔ اس وقت واٹس ایپ کا لاسٹ سین آپشن یا تو تمام کنٹکیٹس سے پوشیدہ رکھنے یا سب کو ظاہر کرنے کی سہولت ہوتی ہے۔
اس فیچر سے واٹس ایپ کی پرائیوسی مزید بہتر ہوسکے گی۔ اس وقت لاسٹ سین کے آپشن کی کچھ صارفین پر بیٹا ٹیسٹنگ ہورہی ہے۔ تاہم واٹس ایپ کی جانب سے باقاعدہ اس سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پیغامات بھیجنے کی مقبول ایپ واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے دو نئے فیچرز متعارف کروا رہی ہے۔ واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق نئے فیچرز کی بدولت صارفین ایپ کو ڈیسک ٹاپ پر استعمال کرتے ہوئے کال نوٹیفکیشن کو باآسانی مینیج کرسکتے ہیں.