پاکستان کی نوجوان گلوکارہ عروج آفتاب کو گرامی ایوارڈز 2022 کے لئے نامزد کرلیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز گرامی ایوارڈز 2022 کے لئے مخلتف نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے جس میں امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد گلوکارہ عروج کا بھی نام شامل ہے۔
عروج آفتاب بہترین نئے آرٹسٹ کے لئے نامزد ہونے والی پہلی پاکستانی بن گئی ہیں اسکے علاوہ سیلینا گومز بھی اس ایوارڈ کے لئے پہلی بار منتخب ہوئی ہیں جس انہوں نے اپنے مداحوں کا اشکریہ بھی ادا کیا ہے۔
عروج پاکستان میں پیدا ہوئیں لیکن اب وہ بروکلین میں رہتی ہیں، وہ مغربی موسیقی کے ساتھ ساتھ ریشماں اور عابدہ پروین سمیت کئی ممالک کی موسیقی سے متاثر ہیں۔
36 سالہ عروج آفتاب نے سنہ 2018 سے شہرت حاصل کرنا شروع کی جب امریکا کے نیشنل پبلک ریڈیو نے ان کے گیت کو اکیسویں صدی میں خواتین کے عظیم ترین گیتوں میں سے ایک قرار دیا تھا۔