عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کے باعث جہاں پاکستان جیسے ترقی پزیر ملک مہنگائی کی لپیٹ میں آئے ہیں وییں امریکا اور یورپ بھی اس بحران سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ جس سے نمٹنے کےلیے امریکا نے اپنے تیل کےمحفوظ ذخائر کو استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی میڈیا رپورتس کے مطابق امریکا نے چین، بھارت اور برطانیہ کو اعتماد میں لینے کے بعد اپنے تیل کے محفوظ ذخائر سے 5 کروڑ بیرل تیل مارکیٹ میں لانے کا علان کیا ہے ۔
امریکی اقدام کا مقصد ملک میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی لانا اور موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران مہنگائی اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکنا ہے۔ تاہم بائیڈن انتظامیہ نے تیل میں ذخائر نکال کر مارکیٹ میں لانے کے اعلان کا مارکیٹ پر کوئی خاص اثر نہیں پڑا ہے۔
دوسری جانب امریکا کی جانب سے تیل کے محفوظ ذخائر کو مارکیٹ میں لانے کے فیصلے سے تیل کی پیداوار کے اہم ملکوں سعودی عرب اور روس سمیت دیگر کو کافی تشویش ہوسکتی ہے۔
سعودی عرب اور خلیجی ممالک واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ وہ فی الوقت تیل کی سپلائی کو اس انداز میں کنٹرول رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں کہ تیل کی قیمتیں زیادہ رہیں۔
امریکی اعلان کے باوجود عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں خاص فرق نہیں پڑا، 24 نومبر کو برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت 82 ڈالر 23 سینٹس فی بیرل جب کہ امریکی کام تیل کی قیمت 78 ڈالر 53 سینٹس ریکارڈ کی گئی ہے۔