آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) نے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے اگست کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا نے سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0.3015 ڈالر اضافہ کیا ہے جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.3163 ڈالر فی یونٹ اضافہ کیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.2175 ڈالر فی یونٹ مقرر کی گئی جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.9549 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ یکم اگست کو سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.6080 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی تھی جبکہ یکم اگست کو سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.9549 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی تھی۔