افغانستان: داعش سے وابستہ درجنوں عسکریت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیئے

افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں داعش سے وابستہ تقریباً 100 عسکریت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیئے۔

چینی خبررساں ایجنسی شِنہوا کی رپورٹ کے مطابق ننگرہار جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس (جی ڈی آئی) کے ڈائریکٹر محمد بشیر نے بتایا کہ منگل کی صبح صوبائی دارالحکومت ننگرہار شہر میں داعش کے تقریباً 100 عسکریت پسندوں نے جی ڈی اے حکام کے سامنے ہتھیار ڈالے۔

محمد بشیر کے مطابق ہتھیار ڈالنے والے عسکریت پسند مہمند درہ، چپرہار، کوٹ اور خوگیانی اضلاع میں سرگرم تھے۔

عہدیدار نے بتایا کہ سابق باغیوں کے ہتھیار ڈالنے سے اس پہاڑی صوبے میں امن و استحکام مزید مضبوط ہو گا۔

ہتھیار ڈالنے والے عسکریت پسندوں نے داعش کے ساتھی اراکین سے بھی ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حالیہ مہینوں کے دوران ننگرہار میں متعدد حملے کرنیوالے گروہ داعش نے ابھی تک اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں