پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے مقابلے اگلے سال جنوری کے آخری ہفتے میں شروع کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ چئیرمین پی سی بی رمیز راجا کی زیر صدارت پی ایس ایل سیون پر اجلاس جاری ہے جس میں پی ایس ایل سیون کے مقابلے جنوری کے آخری ہفتے میں کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جبکہ افتتاحی میچ کے لیے 25 جنوری اور 26 جنوری کو کروانے پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لیے غیرملکی کھلاڑی پندرہ جنوری سے آنا شروع ہوں گے جبکہ تمام ٹیموں کو 15 جنوری سے کراچی کے نجی ہوٹل میں رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے.
پی ایس ایل7 کے مقابلے 5 فروری سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہونے کا امکان ہے اور فائنل اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کی ڈرافٹنگ تقریب 8 دسمبر کروانے کا فیصلہ ہوا ہے۔