وزیراعظم عمران خان نے دبئی میں محمد بن راشد المکتوم تخلیقی اسپورٹس ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو یہ ایوارڈ 1992 کا ورلڈکپ جیتنے اور کھیلوں میں انکی خدمات پر دیا گیا ہے، جس پر انہیں انٹرنیشنل اسپورٹس پرسنلٹی قرار دیا گیا۔
عمران خان کو اسپورٹس پرسنلٹی قرار دینے کا اعلان ڈیپ ڈائیو دبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا۔