ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج معمولی کمی ہوئی ہے۔
انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار بندش پر ڈالر 174.77 روپے کا رہا، انٹربینک میں آج ڈالر کا بھاؤ 47 پیسے کم ہوا۔
انٹربینک میں ڈالر کا کاروبار آج 2.47 روپے کی بینڈ میں ہوا، آج انٹربینک میں ڈالرکی کم ترین قیمت 172.60 روپے رہی جبکہ بلند ترین قیمت 175.07 روپے رہی۔
اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 10 پیسےکم ہو کر 176.90 روپے ہوگیا ہے۔