ڈائریکٹر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کی تبدیلی کا امکان

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ ڈائریکٹر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کی کارکردی سے مطمئن نہیں ،ڈائریکٹر ندیم خان سمیت وسیع پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وکٹ کیپنگ کوچ عتیق الزمان نے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے، ان کے مزید کام کرنے کا امکان نہیں ہے ، وہ 2 ماہ سے انگلینڈ میں ہیں اور رواں ہفتے مختصر قیام کیلئے لاہور پہنچیں گے ۔

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بولنگ کوچ محمد زاہد بھی مستعفی ہو کر واپس انگلینڈ جا چکے ہیں،جبکہ ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ گرانٹ بریڈ برن بھی عہدے سے الگ ہو چکے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کئی ہفتوں سے کام رکا ہوا ہے، چیئرمین پی سی بی ڈائریکٹر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ، ڈائریکٹر ندیم خان کو بھی عہدے سے الگ کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر اور شعبہ ڈومیسٹک کو الگ الگ کیا جا سکتا ہے، نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے لگائے گئےڈومیسٹک کوچز پر بھی سوالیہ نشان ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں