پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید 92 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ لاہور میں 2 افراد ڈینگی کے باعث انتقال کر گئے۔
محکمۂ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 70، گوجرانوالہ سے 6 جبکہ قصور اور راولپنڈی سے تین تین مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
رواں سال پنجاب میں اب تک ڈینگی بخار کے 23 ہزار 687 جبکہ لاہور میں 17 ہزار 97 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔
اس وقت پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ایک ہزار 255 اور لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی بخار کے 847 مریض زیر علاج ہیں۔