امریکی ریاست وسکانسن کے شہر ملواؤکی کے قریب کرسمس پریڈ کے شرکاء پر تیز رفتار گاڑی چڑھ دوڑی، واقعے میں متعدد افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے۔
واقعہ ملواؤکی شہر کے قریب واکیشا ٹاؤن میں پیش آیا، حکام کے مطابق واقعے میں 12 بچے بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ لواحقین کو آگاہ کرنے کے بعد میڈیا کو معلومات فراہم کی جائیں گی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سرخ رنگ کی ایس یو وی گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ ڈرائیور کو گرفتار کر کے تفتیش کی جارہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کیسے پیش آیا؟ اس کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہے ۔