وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کورہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم کو سیکیورٹی صورت حال، جاری آپریشن اور پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم کو قبائلی اضلاع میں جاری سماجی و اقتصادی ترقیاتی منصوبوں بارے آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے علاقہ میں تعمیر و ترقی پر سیکیورٹی اداروں کے کردار کو سراہا اورانسداد پولیو، انسداد کورونا اور شجرکاری مہم پر بھی اظہار اطمینان کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے یادگار شہد اپر حاضری دی اور پھول بھی چڑھائے۔
Prime Minister Imran Khan and General Qamar Javed Bajwa, Chief of Army Staff (COAS), visited Peshawar Corps Headquarters today. Governor and Chief Minister KP accompanied PM. #ISPR pic.twitter.com/xIxBbIvMAZ
— Tayyab Khan (@TayyabKhanARY) August 6, 2021