امریکا کے شہر کیلی فورنیا کی ہائی وے پر اچانک ٹرک کا دروازہ کھل جانے سے ڈالرز سڑک پر اڑنے لگے، جس سے ڈالروں کی بارش شروع ہوگئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا میں سین ڈیاگو کی مشہور شاہراہ پر ارمر ٹرک کا دروازہ اچانک کھل جانے سے ٹرک میں موجود ڈالرز ہوا میں اڑ گئے۔
@clif_high is this a temporal marker of the end of the dollar….raining dollars on the freeway with an abandoned armored truck…..? 😂 https://t.co/gtIatOlRv4
— EyesWideOpen 𐤊 (@Vince57024623) November 20, 2021
ہزاروں ڈالر اس طرح ہوا میں اڑے جیسے ابھی ابھی ڈالرز کی بارش ہو رہی تھی۔
ارمر ٹرک کیلی فورنیا فری وے پر بینک سے کرنسی لے کر جا رہا تھا۔
سڑک پر ڈالر بکھرتے دیکھ کر لوگ اپنی گاڑیاں روکنا اور ڈالر لوٹنا شروع ہوگئے، جس سے شاہراہ پر افراتفری پھیل گئی اور سڑک بلاک ہوگئی.
کئی افراد نے گاڑیوں سے اتر کر اپنی جیبوں میں ڈالر بھرنا شروع کیے۔ تاہم فورا ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو قابو میں کیا۔
پولیس نے ڈالر لوٹنے والے دو افراد کو موقع پر ہی گرفتار بھی کر لیا اور ڈالرز برآمد کر لیے.
#California freeway covered in loose dollar bills after armored truck's door bursts open.#UAE_BARQ_EN pic.twitter.com/5Ht8ZGyvk1
— UAE BARQ (@UAE_BARQ_EN) November 20, 2021
پولیس افسر کے مطابق شاہراہ پر نوٹوں کے ٹرک کا دروازہ کھل جانے کے باعث بڑی تعداد میں ڈالرز سڑک پر بکھر گئے تاہم ہماری پاس رقم لوٹنے والوں کے خلاف ویڈیوز موجود ہیں جن سے رقم برآمد کر لی جائے گی۔