جنوبی بھارت میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 17 افراد ہلاک، 100 سے زائد لاپتہ

جنوبی بھارت میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی۔ بارش کے باعث ہونے والے مختلف حادثات میں 17 افراد ہلاک اور 100 سے زائد لاپتہ ہوگئے۔

بھارتی آندھرا پردیش میں مسلسل تین دن سے جاری بارشوں کے بعد آنے والے سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔

تیز رفتار سیلابی ریلہ تین مسافر بسوں میں سوار 120 سے زائد افراد کو بھی اپنے ساتھ بہا لے گیا۔

امدادی کاموں کے دوران 17 لاشیں برآمد ہوئی ہیں تاہم بسوں میں موجود 35 سے زائد افراد کو بچالیا گیا۔

طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی ریلہ رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا۔ ایک زیر تعمیر عمارت برابر والے گھر پر گر گئی جس سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

مجموعی طور پر 100 سے زائد افراد لاپتہ ہیں اور 20 ہزار سے زائد افراد کو کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں