قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے والے پلیئر بن گئے۔
بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک رن بناکر بابر اعظم نے محمد حفیظ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
بابر اعظم نے 64 اننگز میں 2515 رنز بنائے ہیں جبکہ محمد حفیظ نے 108 اننگز میں 2514 رنز بنا رکھے ہیں۔
خیال رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔