حکومت نے ٹک ٹاک پر لگائی گئی پابندی ہٹادی ہے، پی ٹی اے کے مطابق پابندی ٹک ٹاک کی غیراخلاقی مواد کو کنٹرول کرنے کی یقین دہائی پر ہٹائی گئی۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک نےغیرقانونی مواد اپ لوڈ کرنے والے اکاؤنٹس بلاک کرنے کی بھی یقین دہائی کرائی ہے، مانیٹرنگ جاری رکھی جائے گی۔
واضح رہے کہ ملک میں ٹک ٹاک ایپ 20 جولائی 2021 سے بند تھی۔