زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 47 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کی کمی

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر ایک ہفتہ میں 47 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کم ہو گئے۔

مرکزی بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتہ کے دوران 38 کروڑ ڈالر کی کمی کے بعد مجموعی ذخائر کی مالیت 12 نومبر کو 23 ارب 55 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 16 ارب 94 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 ارب 60 کروڑ52 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں