دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ میں صارفین کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف فیچرز کا اضافہ کیا جاتا ہے اور ساتھ ہی موجودہ فیچرز کو مزید فعال بنایا جاتا ہے۔
لیکن اس بار واٹس ایپ انظامیہ کی جانب سے ایک نئے فیچر کا اضافہ صارفین کی خواہش پر کیا گیا ہے۔
وہ تمام صارفین جو کہ ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں اب چیٹ میں اسٹیکرز اب بڑے نظر آئیں گے۔
اس فیچر کے حوالے سے واٹس ایپ انتظامیہ نے بتایا ہے کہ کچھ صارفین کو یہ بڑے اسٹیکرز پسند آئے ہیں لیکن دوسرے لوگوں نے شکایت کی کیونکہ وہ گفتگو میں زیادہ جگہ لیتے ہیں۔
خیال رہے کہ بڑے اسٹیکرز کا یہ فیچر واٹس ایپ کے بیٹا ورژن 2.2146.4 کے صارفین کے لئے موجود ہے۔
واٹس ایپ انتظامیہ نے مزید بتایا ہے کہ یہ اسٹیکرز کے لئے آنے والی دیگر اصلاحات میں سے ایک ہے، اگلے کچھ دنوں میں اسٹیکر سے متعلق مزید مزید تبدیلوں کا اعلان کیا جائیگا۔