کراچی سمیت سندھ میں ڈینگی کیسز میں تیزی

سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 46 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 46 نئے کیسز رپورٹ ہیں ، جن میں 40 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ حیدرآباد میں 2، میرپورخاص میں3 اورسکھر میں 1 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ نومبرمیں ڈینگی کے 805 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سندھ میں رواں سال ڈینگی کے کیسز کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے اور رواں سال ڈینگی کے باعث 19 اموات ہوچکی ہیں۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 111 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبے میں مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 9603 ہوگئی ہے، جبکہ صوبے میں ڈینگی سے انتقال کرجانے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں