پہلی پاکستانی مسلم سُپر ہیرو ویب سیریز ’مس مارول‘ کا ٹیزر جاری

مارول اسٹوڈیو نے اپنی ویب سیریز ’مس مارول‘ کا مختصر ٹیزر جاری کردیا ہے جس میں پہلی مسلم خاتون سُپر ہیرو سیریز کے لیے پاکستانی نژاد لڑکی کا انتخاب کیا گیا ہے۔

مارول اسٹوڈیو کی جانب سے شیئر کیے گئے ٹیزر میں ریاست نیو جرسی کی ایمان ولانی کو پہلی مسلم خاتون سپر ہیرو کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

16 سالہ ایمان ولانی نے سپر ہیرو سیریز میں پاکستانی نژاد کردار کمالہ خان کا روپ دھارا ہے۔

مختصر دورانیے کے ٹیزر میں مرکزی کردار کا پس منظر بھی دکھایا گیا ہے جب کہ ٹیزر میں مسلمان نماز پڑھتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔

ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ سُپر ہیرو ’کمالہ خان‘ کس طرح مختلف صلاحیتوں کی مالک لڑکی ہیں جو مشکل میں پھنسے افراد کی مدد کرتی ہیں اور دنیا کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

https://youtu.be/xrWvQZqcXOI

مس مارول ’’کمالہ خان‘‘ کے کردار کو 2014 میں متعارف کیا گیا تھا اور 2015 میں اس سیریز نے بہترین گرافک اسٹوری کے لیے ہیوگو ایوارڈ اپنے نام کیا۔

مارول کومک نے آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے سمیت 4 مسلم ہدایت کاروں کی خدمات بھی حاصل کیں ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی ویب سیریز کی کہانی نہ صرف پاکستانی بلکہ مسلم لڑکی کے گرد گھومے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں