ٹماٹر بھی عوام کی دسترس سے باہر ہونے لگا

ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں حالیہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 60 روپے تک فی کلو مہنگے ہوئے، جس کے بعد ٹماٹر کی فی کلو قیمت 200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور گوجرانوالہ کے شہری سب سے مہنگے ٹماٹر خریدنے پر مجبور ہیں، ایک ہفتے میں گوجرانوالہ میں ٹماٹر 60 روپے جبکہ راولپنڈی اور فیصل آباد میں ٹماٹر 50 روپے تک فی کلو مہنگا ہوا ہے۔اس کے علاوہ لاڑکانہبنوںخضدار میں ٹماٹر کی قیمت میں فی کلو40 روپے تک اضافہ ہوا۔

سیالکوٹ اور ملتان میں ٹماٹر 20 روپے جبکہ حیدرآباد اور پشاورمیں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 10 روپے تک بڑھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں